پی سی بی کی ڈومیسٹک میں کوکا بورا گیند استعمال کرنیکی ہدایت

21 اکتوبر 2012

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کوارڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ڈومیسٹک کرکٹ میں فیلڈنگ، فٹنس اور دیگر ٹیکنیکل معاملات کے جائزے کیلئے دو رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔ دو رکنی کمیٹی قومی ٹیم کے منیجر نوید اکرم اور بولنگ کوچ محمد اکرم پر مشتمل ہے۔ پی سی بی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ آئندہ کسی بھی سیریز کے تربیتی کیمپ میں وہی گیند استعمال ہو گی جو سیریز میں استعمال کی جائے گی۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں کوکابورا گیند استعمال کی جائے گی۔