بن غازی حملے میں القاعدہ کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے: امریکی انٹیلی جنس

21 اکتوبر 2012

لاس اینجلس (ثناءنیو) امریکہ کے ایک اخبار دی لاس اینجلس ٹائمز کی جانب سے گزشتہ روز شائع کردہ ایک رپورٹ کے مطابق امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو گزشتہ ماہ لیبیا میں بن غازی کے حملے میں القاعدہ کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دی لاس اینجلس ٹائمز کی رپورٹ میں لکھا ہے کہ اپنی شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر چند امریکی انٹیلی جنس اہلکاروں نے یہ بات بتائی ہے کہ لیبیا میں یہ حملہ کافی کم منصوبہ بندی کے بعد کیا گیا تھا۔ رپورٹ میں انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے لکھا گیا ہے۔چند حملہ آوروں نے حملے کے دوران ہی کارروائی میں حصہ لیا جبکہ کچھ کے پاس تو ہتھیار تک نہیں تھے۔