قذافی کی پہلی برسی، سرت میں جنگجوﺅں کا حملہ، سکیورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد ہلاک

21 اکتوبر 2012

سرت (اے پی اے) لیبیا کے سابق صدر معمر قذافی کی پہلی برسی کے موقع پر سرت میں جنگجو¶ں نے فوجی چوکی اور رہائشی علاقے پر حملہ کر دیا۔ اہلکاروں سمیت پانچ افراد ہلاک اور چالیس زخمی ہو گئے۔ لیبیا کے سابق صدر اور بیالیس سال تک ملک پر حکمرانی کرنے والے ڈکٹیٹر معمر قذافی کی آج پہلی برسی ہے۔ بیس اکتوبر دو ہزار گیارہ کو ان کے آبائی علاقے سرت کے گا¶ں بنی ولید میں باغیوں نے انہیں ایک زیر زمین ٹھکانے سے پکڑنے کے بعد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا۔