وزیراعلیٰ شہباز شریف گلبرگ میں ٹریفک میں پھنس گئےسکیورٹی اداروں کی دوڑیں لگ گئیں
لاہور (آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف قومی ترانے کے حوالے سے گنیز بک آف ورلڈ کیلئے منعقدہ تقریب میں شرکت کیلئے جاتے ہوئے گلبرگ میں ٹریفک میں پھنس گئے، پولیس اور سکیورٹی اداروں کی دوڑیں لگ گئیں۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف پنجاب سٹیڈیم جا رہے تھے۔