انٹرنیشنل ورلڈ الیون کی آمد سے عالمی سطح پر مثبت پیغام جائیگا : سابق کرکٹرز

21 اکتوبر 2012

کراچی (نیوز ایجنسیاں) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ٹرےننگ اےنڈ اےجوکےشن وسیم باری نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ الیون کی پاکستان آمد سے عالمی سطح پر مثبت پیغام جائے گا، میچوں کے سلسلے میں پی سی بی کی مکمل حمایت آرگنائزر کے ساتھ ہے ۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ صوبائی وزیر کھیل ڈاکٹر محمد علی شاہ نے اس حوالے سے جوبیڑا اٹھایا وہ قابل تعریف ہے اور ہر شخص ان میچوں کی کامیابی کے سلسلے میں ان کے ساتھ ہے،ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ انٹرنیشنل کرکٹ الیون کی پاکستان آمد سے عالمی سطح پر مثبت پیغام جائے گا، میچوں کے سلسلے میں پی سی بی کی مکمل حمایت آرگنائزر کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ انتڑنیشنل الیون کی پاکستان آمد سے پاکستانی شائقین کر کٹ کواپنی سر زمین پر اچھی کر کٹ دیکھنے کو ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ڈاکٹر محمد علی شاہ کی کا وششیں قابل تعریف ہیں۔ آل سٹار الیون پاکستان کے منیجر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے کہا کہ انٹرنیشنل الیون کی پاکستان آمد سے پاکستانی شائقین کرکٹ کو اپنی سرزمین پر اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔