پاکستان کا پہلی قومی سلامتی حکمت عملی مرتب کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان نے پہلی قومی سلامتی حکمت عملی مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی روشنی میں ملکی دفاع، انسداد دہشت گردی، سائبر کرائمز سمیت دیگر چیلنجز کا مقابلہ کرنیکا روڈ میپ دیا جائیگا۔ یہ حکمت عملی سینیٹ میں دفاع کی قائمہ کمیٹی تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد تیار کریگی اورا سے رواں سال کے آخر یا آئندہ سال کے آغاز تک پارلیمنٹ میں پیش کیا جائیگا۔