گستاخانہ فلم دنیا کی سب سے بڑی مذہبی دہشت گردی ہے‘ حافظ سعید

21 اکتوبر 2012

حیدرآباد + بدین (نامہ نگار) امیر جماعة الدعوة حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ وزیرستان میں آپریشن امریکہ کی دیرینہ خواہش ہے ۔ بان کی مون نے ملالہ پر حملے کی مذمت تو کی ہے لیکن شیطانی فلم کی مذمت نہیں کی جس سے کروڑوں مسلمان کی دل آزاری ہوئی ہے ۔ مسلم ممالک کے سربراہان عالمی سطح پر تحفظ حرمت رسول کا قانون پاس کروانے کےلئے عملی طور پر کردار ادا کریں۔ وہ حیدرآباد اور گولارچی میں منعقدہ حرمت رسول کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ حافظ محمد سعید نے اپنے خطاب میں کہا گستاخانہ فلم دنیا کی سب سے بڑی مذہبی دہشت گردی ہے ۔