سابق انگلش کپتان اورمعروف کمنٹےٹر ٹونی گریگ پھیپھڑوں کے کینسرمےں مبتلا

21 اکتوبر 2012

لندن (آئی این پی) سابق انگلش کپتان اورمعروف کمنٹےٹر ٹونی گریگ کے پھیپھڑوں میںکینسر کی تشخیص ہو گئی۔ برطانوی اخبار سنڈے ٹیلی گراف سے گفتگو کرتے ہوئے ٹونی گریگ نے تصدیق کی کہ وہ پھیپھڑوں کے کینسر میںمبتلا ہو گئے ہیں اور آئندہ ہفتے مختلف ٹیسٹ ہوںگے جن میںمرض کی شدت کا پتہ چلے گا۔ رواں برس مئی میں کھانسی شروع ہوئی جس سے وہ تاحال صحت یاب نہیںہو سکے اور دوبارہ معائنے کے بعد ڈاکٹرز نے دائیں پھیپھڑے میں کینسر کی تصدیق کی ہے۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد پھیپھڑوں سے بہت سامواد خارج ہوا جس کے ٹیسٹوں سے کینسر کی تشخیص ہوئی۔ ٹونی گریگ نے کہا کہ ان کی 100 فیصد ترجیح اپنا خاندان اور صحت ہے ۔