امریکی فوجی اڈوں پر خواتین کی آبروریزی کے واقعات بڑھ گئے

21 اکتوبر 2012
امریکی فوجی اڈوں پر خواتین کی آبروریزی کے واقعات بڑھ گئے

لندن (نمائندہ لندن) دنیا کے مختلف ممالک میں قائم امریکی فوجی اڈوں میں تعینات فوجیوں کی جانب سے جنسی زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ جاپان کے جزیرے اوکی ناوا میں گذشتہ دنوں دو جاپانی خواتین کے ساتھ امریکی فوجیوں کی جنسی زیادتی کے واقعہ پر جاپان میں شدید احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جبکہ امریکی فوجی اڈوں کے خاتمے کے مطالبے میں شدت پیدا ہو رہی ہے۔ جاپان کے وزیراعظم یوشیکا نوڈا امریکہ کو خبردار کر چکے ہیں کہ اس طرح کے انسانیت سوز واقعات سے دونوں ممالک کے تعلقات متاثر ہونگے۔ اس سے پہلے عراق، افغانستان اور فلپائن میں بھی امریکی فوجی اڈوں میں اسی طرح کے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔