اوباما کے پاس دوبارہ صدر بننے کیلئے کوئی ایجنڈا نہیں: مٹ رومنی

21 اکتوبر 2012
اوباما کے پاس دوبارہ صدر بننے کیلئے کوئی ایجنڈا نہیں: مٹ رومنی

واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ میں ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار مٹ رومنی نے کہا ہے کہ ان کے حریف باراک اوباما کے پاس دوسری مدت کےلئے منتخب ہونے کے حوالے سے کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔ فلوریڈا میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مٹ رومنی نے بارک اوباما کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اوباما کی انتخابی مہم کم اہم حملوں اور بے وقوفی پر مبنی لفظوں کے کھیل تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔