موبائل فون سننے کے دوران حادثہ موٹر سائیکل سوار ہلاک

21 اکتوبر 2012

ہیڈ سلیمانکی (این این آئی) دوران ڈرائیونگ موبائل فون کال نے موٹر سائیکل سوار کی جان لے لی۔ بتایا گیا ہے کہ گامے شاہ کا رہائشی 27 سالہ احمد ےار حویلی لکھا غلہ منڈی سے موبائل فون پر کال سنتے ہوئے واپس جا رہا تھا کہ غفلت کے باعث ریڑھے سے جا ٹکرایا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاءکے حوالے کر دیا۔