فتح جنگ:سکول میں 7بچے جھلس گئے،3کی حالت نازک

21 اکتوبر 2012

فتح جنگ(آئی این پی) فتح جنگ کے گاﺅں بابڑا کے سکول کے معصوم طلبادیوار کے پاس پڑے گندگی کے ڈھیر کو آگ لگا کر تلف کر رہے تھے کہ اچانک لائٹر سے نکلنے والے شعلے سے گندگی کے ڈھیر میں پڑے مواد کو آگ لگنے سے تیز شعلہ نمودار ہوا او راس نے 7 بچوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے بچے بری طرح زخمی ہو گئے۔ بچو ں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔