وزیر داخلہ رحمن ملک کی خدمت میں التماس

21 اکتوبر 2012

مکرمی ! گذشتہ دنوں اخبارات میں سِم سکینڈل کا انکشاف ہوا کہ سرگودہا میں ایک منظم گروہ نے لاکھوں کی تعداد میں سِمیں مختلف لوگوں کے نام ایکٹیویٹ کرا کے وزیرستان اور دیگر مختلف علاقوں میں فروخت کر دی ہیں۔ اس خبر نے ہر آدمی کو پریشان کر دیا ہے اور وہ اپنے نام کی سِموں کی تفصیل حاصل کر رہے ہیں اور مارے مارے پھر رہے ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ حکومت پاکستان کے زیر کنٹرول پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا محکمہ پی ٹی سی ایل اور دیگر موبائل کمپنیوں کو کنٹرول کرتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کا کوئی م¶ثر کنٹرول اور مانیٹرنگ نہ ہے جس کی وجہ سے ایسی بے قاعدگیاں اور بے ضابطگیاں ہو رہی ہیں۔ ایسے حالات میں ہر شہری پریشان ہے وزیر داخلہ صاحب اس اہم اور گھمبیر مسئلہ کی جانب خصوصی توجہ دیتے ہوئے اس غیر قانونی اقدام کو روکیں کنٹرول کریں تاکہ صارفین کے لئے کوئی مسئلہ نہ بنے اور کسی شخص کے نام پر غیر قانونی سِم رجسٹر نہ ہو سکے۔ (سید لطف علی بخاری ۔ موچھ، موبائل 0333-6830814)