ٓائندہ دو سے تین روز کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب،بالائی خیبرپختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھھ بارش کا امکان ہے جبکہ شمال مشرقی بلوچستان میں بھی چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ آج کم سے کم درجہ حرارت استور، کالام اور قلات میں تین ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ جمعرات کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں انتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔