پاکستان سٹاک ایکسچینج ، ہنڈرڈانڈیکس میں 146 پوائنٹس کا اضافہ

Nov 21, 2024 | 11:25

 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈانڈیکس میں 146 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے،مارکیٹ 95 ہزار 693 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہی ہے۔    دوسری جانب ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے پاکستان کی ترسیلات زرمیں24فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔پاکستان کی معیشت کو مستحکم رکھنے میں ایس آئی ایف سی کا اہم کردار ہے، پاکستان کی سالانہ ترسیلات زر اکتوبر2024 میں 24 فیصد اضافے کے ساتھ 3 ارب ڈالر رہیں ،اکتوبر میں سعودی عرب سے 766.7 ملین ڈالر ، یو اے ای سے 620.9 ملین ڈالر، اور برطانیہ سے 429.5 ملین ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئے۔

مزیدخبریں