پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے خاور مانیکا کا بیان جھوٹ ہے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو جمہوریت کے بجائے تنزلی کی طرف لے جایا جا رہا ہے۔ تحریک انصاف کو مائنس کرنے اور قائدین کے گھریلو معاملات پر بلاجواز مداخلت کی جا رہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ خاور مانیکا کا بیان جھوٹ ہے۔اس موقع پر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پی ٹی آئی کا پہلا جلسہ یکم دسمبر کو پشاور میں ہوگا۔ پی ٹی آئی جلد ملک بھر میں جلسوں کا شیڈول جاری کرے گی۔ جلسوں میں رکاوٹ ڈالی گئی تو سپریم کورٹ جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین وکلاء کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے جلسے جلوس اور کارنر میٹنگ فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔