جہانگیر ترین کا لودھراں سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ

استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر ترین نے لودھراں سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق جہانگیر ترین ایک دو روز میں لودھراں جائیں گے، جہاں وہ ووٹرز کو عشائیہ دیں گے۔استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین عشائیے کے دوران باقاعدہ انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی درخواست پر15 دسمبر 2017ء کو فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کو اہل اور جہانگیر ترین کو نااہل قرار دیا تھا۔جس کے بعد 16 جون 2023ء کو سینیٹ نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل کثرت رائے سے منظور کیا۔ جس میں آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کی زیادہ سے زیادہ مدت پانچ سال مقرر کر دی گئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن