تاجکستان فٹبال ٹیم پاکستان پہنچ گئی ،میچ آج کھیلا جائے گا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راو¿نڈ ٹو، تاجکستان فٹبال ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔ تاجکستان ٹیم دوشنبہ سے اسلام آباد پہنچی توتاجکستان سفارت خانہ سے سفارت کار نزارو اور دیگر اراکین نے ٹیم کے کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر سہولیات، پی ایس بی سعید اختر، سکیورٹی آفیسر محمد اشرف اور رکن محمد اسد موجود تھے۔ پاکستان اور تاجکستان کا مقابلہ آج جناح فٹبال سٹیڈیم اسلام آباد میں دوپہر 2 بجے ہوگا۔