اقرا یونیورسٹی نے آل پاکستان گرلز سکواش چیمپئن شپ جیت لی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایچ ای سی آل پاکستان انٹر ورسٹی اقبال ٹرافی سکواش چیمپئن شپ اقرا یونیورسٹی نے جیت لی۔ گزشتہ روز فائنل پشاور کے قمرزمان سکواش کمپلیکس میں ہوا۔ اس موقع پر سکواش لیجنڈ قمرزمان مہمان خصوصی تھے۔ ان کے ہمراہ آرگنائزنگ سیکرٹری اور ڈائریکٹر سپورٹس شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی ماریہ ثمین سکواش ٹرینر ثمین خان سمیت دیگر آفیشلزکھلاڑیوں اور شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ فائنل میں اقرا یونیورسٹی نے قائداعظم یونیورسٹی کے خلاف 2 صفر سے کامیابی اپنے نام کی۔