سٹاک مارکیٹ میں تیزی‘100انڈیکس میں 14پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ
کراچی(کامرس رپورٹر ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںکاروبار کا آغاز مثبت ہوا۔ انڈیکس57309پوائنٹس کی بلند سطح کوچھو گیا تاہم مندی آنے سے 56700پوائنٹس کی پست سطح پر بھی ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا۔گذشتہ روز کے ایس ای100انڈیکس میں14.80پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور57077.96پوائنٹس پر بند ہوا ، کے ایس ای آل شیئر زانڈیکس 38318.55پوائنٹس سے بڑھ کر38382.82پوائنٹس ہو گیا ، کے ایس ای 30انڈیکس68.43پوائنٹس کی کمی سے 18978.40پوائنٹس پر آگیا۔ مارکیٹ سرمائے میں13ارب88کروڑ78لاکھ44ہزار3روپے کا اضافہ ہوا اور سرمائے کا مجموعی حجم اضافے کے بعد82کھرب95ارب43کروڑ98لاکھ87ہزار169روپے ہو گیا۔گزشتہ روز16ارب روپے مالیت کے71کروڑ82لاکھ85ہزار حصص کے سودے ہوئے ۔377کمپنیوں کا کاروبار ہوا‘202کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،161میں کمی اور14کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔