ایف پی سی سی آئی الیکشن میں یونائٹیڈ بزنس گروپ کا پلڑا بھاری ہے،زبیرطفیل
کراچی(کامرس رپورٹر)یونائیٹڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے صدر زبیرطفیل نے کہا ہے کہ دسمبر2023میں ہونے والے ایف پی سی سی آئی الیکشن میں یونائٹیڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کا پلڑا بھاری ہے اوربرسراقتدار گروپ کی ناقص پالیسیوں اورناکام قیادت سے مایوس ہوکر مخالف گروپ کے ووٹرزیو بی جی کی جانب آرہے ہیں کیونکہ وہ بخوبی جانتے ہیں کہ ایف پی سی سی آئی کی بقائ صرف یو بی جی کی کامیابی سے ہی ممکن ہے۔زبیرطفیل نے ان خیالات کا اظہار بزنس کمیونٹی کے ایک وفد سے ملاقات میں کیا۔