انسداد سموگ اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے:محمد علی رندھاوا
لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے انسداد سموگ بروقت اقدامات کے جائزہ اجلاس میں خلاف ورزی پر سخت ایکشن کی ہدایت کر دی۔ کمشنرلاہور محمد علی رندھاوا کی زیر ہدایت اہم اجلاس میں انسداد سموگ اقدامات و ہدایات جاری کر دیں۔ کمشنر لاہور نے کہا شہریوں کو ماسک کے استعمال کےلئے آگہی فراہم کی جائے اور خصوصی پروگرام کے تحت ماسک کی پابندی لازمی کی جائے ۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ شمالی لاہور و محمود بوٹی ایریا میں صنعتی یونٹس کی چیکنگ پر 6 یونٹس پر کارروائی کرتے ہوئے مقدمات بھی درج کرائے گئے۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ لاہور ڈویژن کے تمام ڈی سیز انسداد سموگ کے اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ اجلاس میں ڈی سی شیخوپورہ ڈاکٹر وقار، ڈی سی قصور محمد ارشد بھٹی، ڈی سی ننکانہ محمد ارشد، اے ڈی سی لاہور عمر مقبول، واسا، ایل ڈی اے، ہیلتھ افسران، ایل ڈبلیو ایم سی، پی ایچ اے، پولیس، محکمہ زراعت و دیگرافسران نے شرکت کی۔