پیپلزپارٹی مرکز میں حکومت کے خواب سے پہلے سندھ پر توجہ دے‘ خالد مسعود سندھو
لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پہلے سندھ کی طرف توجہ مرکوز کرلے اس کے بعد مرکز میں اپنی حکومت کا خواب دیکھے۔ پاکستان کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ سندھ کا برا حال کس نے کیا ہے۔ پاکستان کی باشعور عوام اب موروثی سیاسی جماعتوں کے جھانسے میں نہیں آئے گی، سندھ کے بیروزگار نوجوان ان با اثر افراد کی وجہ سے اب تک اپنے حق سے محروم ہیں لیکن سندھ حکومت کرپشن میں ڈوبی ہوئی ہے۔ مرکزی مسلم لیگ کی سیاست کا مقصد ملک کو صحیح سمت ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے اور ملک میں موروثی سیاست کے ناسور کا خاتمہ کرنا ہے۔ تاکہ قوم کو امن، محبت، اخوت اور دوستی کی فضا میں پرسکون خوش وخرم زندگی نصیب ہوجائے۔