داتا دربار کے لنگرخانہ میںزائرین کیلئے 24گھنٹے لنگرکا اہتمام
لاہور ( خصوصی نامہ نگار )وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر، داتا دربار کے ڈائننگ ہال (لنگر خانہ) میں زائرین کےلئے 24گھنٹے لنگر کا اہتمام ہوگاجس کا افتتاح آج دن11 بجے کیا جائےگا۔ سیکرٹری /چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضابخاری کی زیر صدارت اجلاس میں ایڈوائزر مدینہ فاو¿نڈیشن محمد اسلم ترین،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن اوقاف آصف اعجاز، ایڈ منسٹریٹر اوقاف داتا دربار توقیر محمود، منیجر اوقاف شیخ محمدجمیل سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈائننگ ہال کی 24/7 فنگشنل رکھنے کےلئے جامع شیڈول وضع کیا گیا۔