تاریخ میں پہلی بار گوجرانوالہ میں پنجاب کابینہ کا اجلاس آج طلب

نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے تاریخ میں پہلی بار گوجرانوالہ میں پنجاب کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدات آج گوجرانوالہ میں پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوگا ۔لاہور، ملتان، راولپنڈی اور فیصل آباد کے بعد گوجرانوالہ 5واں ڈویژن ہے جہاں پنجاب کابینہ کااجلاس ہورہاہے۔اجلاس کا ایجنڈا جاری ، صوبائی وزراء، مشیران،چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ حکام اجلاس میں شرکت کریں گے۔