Waqt News
Tuesday | December 05, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • اشنا شاہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
  • انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹ گیا؛11 افراد لاوے کی زد میں آکر ہلاک اور 12 لاپتا
  • آکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے "Rizz" کو سال 2023 کا لفظ قرار دے دیا
  • ہارٹ اٹیک سے قبل اس کی نشاندہی مزید آسان
  • سائفر کیس: عمران خان کا جنرل باجوہ کو گواہ بنانے کا اعلان

اسلام آباد کی جنگ

Nov 21, 2023 10:35 AM, November 21, 2023
  • سرفراز راجا
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
 اسلام آباد کی جنگ

ملک بھر میں انتخابی جنگ اسلام آباد کیلئے لڑی جاتی ہے لیکن حیران کن طور پر اسلام آباد کی اپنی انتخابی جنگ ملکی سطح پر زیادہ اہمیت اختیار نہیں کرپاتی۔ اس کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے۔ یہاں انتخابات میں اکثر ایسی بڑی سیاسی شخصیات سامنے نہیں آتیں جن کی وجہ سے یہاں کا انتخاب ملک گیر توجہ حاصل کر پائے۔ ویسے تو ملک کے دارلحکومت سے انتخاب لڑنا اور جیتنا ایک اعزاز ہونا چاہے لیکن ہمارے یہاں کئی کئی حلقوں سے انتخاب لڑنے والے رہنما بھی اسلام آباد کی ایک نشست کو اپنے ان کئی حلقوں میں شامل نہیں کرتے۔ اس کی وجہ شاید یہاں کی پیچیدہ صورتحال ہے جو اسے ایک مشکل حلقہ انتخاب بنادیتی ہے۔ ہر علاقے میں قومی اسمبلی کی ایک نشست کے نیچے صوبائی اسمبلی کی دو نشستیں ہوتی ہیں اور یوں دراصل اس حلقے سے ایک جماعت کے تین تین امیدوار میدان میں ہوتے ہیں اور ہر امیدوار کے ذاتی اثر و رسوخ کا اس جماعت کے دوسرے حلقے کے امیدوار کو بھی فائدہ پہنچتا ہے لیکن اسلام آباد میں صرف قومی اسمبلی کی نشستیں ہیں اور ہر حلقے میں ایک ہی امیدوار ہوتا ہے۔ پھر اسلام آباد جہاں پہلے کبھی دیہی آبادی کی شرح زیادہ تھی اب شہری آبادی کی شرح بڑھ کر دیہی کے مقابلے میں تین چوتھائی سے بھی زیادہ ہوچکی ہے۔ اب اسلام آباد کی آبادی کو سیٹلرز اور لوکلز میں تقسیم کیا جانے لگا ہے۔ یعنی باہر سے آکر یہاں آباد ہونے والے اور پرانی مقامی آبادی ،اس وقت سیٹلرز اسلام آباد کی آبادی کا پچہتر فیصد ہوچکے ہیں۔ ان میں زیادہ کا تعلق مری کشمیر ہزارہ اور خیبر پختونخوا کے دیگر علاقوں سے ہے۔ اسلام آباد کا کبھی ایک حلقہ تھا پھر دو ہوئے اور اب تین ہوچکے ہیں۔ دیہات میں تو ذات برادری کی اجتماعی حمایت کے باعث ووٹرز کے رجحان کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے لیکن شہر کا ووٹ کس جانب جائیگا اس کا اندازہ مشکل ہوتا ہے۔ ایک گھر کے چار پانچ ووٹ بھی مختلف جماعتوں یا امیدواروں کو جاسکتے ہیں اور سیٹلرز میں بہت سوں کے آبائی علاقوں میں خاندان برادری کی کسی جماعت کی حمایت یہاں ان کے فیصلوں پر بھی اثر انداز ہوجاتی ہے۔ اس کی ایک مثال 2002ءکاالیکشن ہے جب پیپلز پارٹی کے بابر اعوان دیہی علاقوں میں اہم برادریوں کی حمایت حاصل کرکے اپنی کامیابی کا یقین کر بیٹھے تھے لیکن متحدہ مجلس عمل کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے جماعت اسلامی کے اس وقت کے غیر معروف امیدوار میاں اسلم نے انہیں بارہ ہزار ووٹوں کے بڑے مارجن سے شکست سے دو چار کردیا۔ اس میں بھی دارالحکومت کا شہری ووٹ کامیابی اور ناکامی کا فرق بنا۔ یہ ایسا ووٹر ہے جو جب تک ووٹ ڈال نہ دے یہ نہیں کہا جاسکتا کہ اس کا ووٹ کس جانب جائیگا تو اس غیر یقینی صورتحال میں بڑے رہنما یہاں سے الیکشن لڑنا یقینا ایک رسک ہی سمجھتے ہیں اور پھر قرعہ فال کسی مقامی کارکن کے نام نکل آتا ہے۔ گذشتہ دہائی میں اسلام آباد کی واحد نشست سے کبھی پیپلز پارٹی جیتی کبھی مسلم لیگ ن۔ سابق ڈپٹی سپیکر نواز کھوکھر، سابق چیئرمین سینیٹ نیّر بخاری بھی دادالحکومت سے ایم این اے بنے۔ 2018ءکے انتخابات میں اسلام آباد کے ایک حلقے میں جانے والے اور آنے والے دو وزرائے اعظم میں مقابلہ ہوا،عمران خان کے مقابلے میں ن لیگ نے شاہد خاقان عباسی کو کھڑا کیا لیکن دو بڑوں کا مقابلہ بڑا مقابلہ ثابت نہ ہوا اور شاہد خاقان بھاری مارجن سے ہار گئے۔ عمران خان نے اپنے آبائی حلقے کو رہائشی حلقے پر ترجیح دیتے ہوئے یہ نشست چھوڑ دی اور ضمنی انتخاب میں قرعہ فال پھر ایک مقامی رہنما علی نواز اعوان کے نام نکلا،2002ءمیں اسلام آباد کی دو نشستیں ایم ایم اے اور پیپلز پارٹی میں تقسیم ہوئیں۔ 2008ءمیں دونوں نشستیں مسلم لیگ ن کے حصے میں آئیں۔ 2013ءمیں ایک نشست تحریک انصاف نے چھین لی جب جاوید ہاشمی نے ن لیگی امیدوار کو شکست دی اور پھر نشست چھوڑ دی۔ ضمنی انتخاب میں اسد عمر یہاں سے ایم این اے بن گئے اور پھر 2018ءمیں اسلام آباد کی تمام نشستیں تحریک انصاف کو مل گئیں ،اسلام آباد سے اکثر بڑی سیاسی جماعتوں کے نسبتا غیر معروف امیدوار انتخاب جیتے۔آنے والے انتخابات میں بھی اسلام آباد سے کسی بڑے سیاسی پہلوان کے میدان میں آنے کا امکان نہیں اور جو نام سامنے آرہے ہیں ان میں تقریباً تمام یہاں کے مقامی سیاسی رہنما ہی ہیں اسد عمر کی سیاست سے کنارہ کشی کے بعد ان کی نشست این اے 54 پر تحریک انصاف کے مقامی دیرینہ رہنما جمشید محبوب مغل متوقع امیدوار ہیں۔جو دیہی علاقوں میں اپنے اثر ورسوخ ،پیر صاحبان آف گولڑہ شریف کے ساتھ قریبی تعلقات اور متاثرین اسلام آباد جو حلقے کے ووٹرز کا تیس فیصد ہیں ان کیلئے اپنی جدوجہد کے باعث مضبوط ترین امیدوار سمجھے جارہے ہیں، ان کے مقابلے میں ن لیگ کے سابق ایم این اے انجم عقیل اور سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کے بھائی راجا عمران اشرف ہیپلز پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔ عمران خان والی نشست این اے 53 سے تحریک انصاف کے بابر اعوان بھی پارٹی ٹکٹ کے حصول کیلئے کوشاں ہیں یہاں سے پیپلز پارٹی کے سبط الحیدر بخاری بھی امیدوار ہوں گے جو پارٹی کے سینئر رہنما نیّر بخاری کے بھائی ہیں جن کا دارالحکومت کی سیاست میں بھی بڑا اثرورسوخ ہے۔تو اسلام آباد کے پیچیدہ انتخابی حلقے نے جہاں بڑی سیاسی شخصیات کو یہاں سے دور رکھا وہاں مقامی سیاسی کارکنوں کو آگے آنے کا موقع ملا اور آٹھ فروری کے انتخابات میں بھی ماضی کی طرح یہاں سے پرانے سیاسی کارکن پارلیمنٹ کے نئے چہرے بن کے سامنے آسکتے ہیں۔

اشنا شاہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
سرفراز راجا

سرفراز راجا

مشہور ٖخبریں
  • ملک کو تحریری آئین کے تحت چلانے کا"جھانسہ"

    Dec 04, 2023
  • سہیل وڑائچ کی کہانی کتنا سچ کتنا جھوٹ !!!!

    Dec 04, 2023
  • سحر انگیز موسیقی

    Dec 03, 2023
  • ٹی وی اینکر عروسہ خان نے اقرار الحسن سے شادی کی تصدیق کردی

    Dec 04, 2023 | 12:43
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • اشنا شاہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    Dec 04, 2023 | 23:31
  • انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹ گیا؛11 افراد لاوے کی زد میں آکر ...

    Dec 04, 2023 | 23:22
  • آکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے "Rizz" کو سال 2023 کا لفظ قرار دے دیا

    Dec 04, 2023 | 23:14
  • ہارٹ اٹیک سے قبل اس کی نشاندہی مزید آسان

    Dec 04, 2023 | 23:06
  • سائفر کیس: عمران خان کا جنرل باجوہ کو گواہ بنانے کا اعلان

    Dec 04, 2023 | 22:54
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • ملک کو تحریری آئین کے تحت چلانے کا"جھانسہ"

    Dec 04, 2023
  • زکوٰۃ کا غیر تسلی بخش نظام

    Dec 04, 2023
  • سہیل وڑائچ کی کہانی کتنا سچ کتنا جھوٹ !!!!

    Dec 04, 2023
  • سحر انگیز موسیقی

    Dec 03, 2023
  •  ریٹائرڈ بیوہ کا نیا وینچر

    Dec 02, 2023
  • 1

    دیامر میں مسافر بس پر دہشت گردوں کی فائرنگ

  • 2

    ’نامعلوم‘ مراسلہ پر  چیف جسٹس کا مسکت جواب

  • 3

    تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی لیکشن

  • 4

    غزہ میں انسانی خون کی پھر ارزانی 

  • 5

    موسمیاتی تبدیلیاں آئندہ نسلوں کے لیے خطرہ

  • 1

    پیر    19جمادی الاول      1445ھ،4 دسمبر    2023ء

  • 2

    اتوار 18جمادی الاول  1445ھ،3 دسمبر 2023ئ

  • 3

    ہفتہ 17جمادی الاول  1445ھ،2 دسمبر 2023ئ

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  •  فوج کو بھی بولنے کا حق دیں(آخری قسط)

    Dec 04, 2023
  • 8دسمبر کو مشیر کاظمی کی برسی ہے

    Dec 04, 2023
  • ایل ڈبلیو ایم سی کو ڈیجیٹل پر استوار کرنے کا اعادہ

    Dec 04, 2023
  •   جاوید اختر اور محبتوں کی سفارت کاری  

    Dec 04, 2023
  • آئیں ! خوشیاں منانا سیکھیں 

    Dec 04, 2023
  • آصف زرداری: ’اسے سیاست کرنا آتا ہے‘

    Dec 04, 2023
  • قرض کی پیتے تھے مئے اور سمجھتے تھے کہ ہاں

    Dec 04, 2023
  •  شہریت کا حصول: تھکادینے والا مرحلہ         

    Dec 02, 2023
  • ’’نفرت جرم سے کریں انسان سے نہیں‘‘    

    Dec 02, 2023
  • انسانی خون کی پیاسی قوم

    Dec 02, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    شکر کی فضیلت 

  • 2

      اللہ کے لیے دوستی و محبت 

  • 3

     اصحاب کہف(۲) 

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    اعتماد

  • 3

    فرمان قائد

  • 4

    خوشحال

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    فرمودہ اقبال

  • 2

    طبیعت

  • 3

    فرمودہ اقبال

  • 4

    طبیعت

  • 5

    فرمودہ اقبال

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group