
ٹی 20 سیریز، پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین آخری میچ کل کھیلا جائے گا۔
تیسرا ٹی 20 میچ شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں دوپہر 1 بجے کھیلا جائے گا، مسلسل 2 فتوحات کے بعد شاہینوں کا مورال ہائی ہے۔بنگلہ دیش کو پہلے ٹی 20 میں 3 اور دوسرے میچ میں 8 وکٹوں کی شکست کا سامنا کر نا پڑا۔پاکستان کے بیٹسمین فخر زمان 2 میچز میں 91 رنز بنا کر سب سے کامیاب بلےباز ہیں۔اس کے علاوہ باؤلرحسن علی ، شاداب خان اور محمد وسیم تین تین وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔کپتان بابر اعظم دوسرے ٹی 20 میچ میں ایک اسکور پر آؤٹ ہونے کے باوجود ریکارڈ بنا گئے۔پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ٹی 20 انٹرنیشنل رنز بنا نے والے کھلاڑی بن گئے۔