جھبراں (نامہ نگار) تحریک انصاف کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری فیض الرسول گجر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملکی ترقی اور خوشحالی اور عوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کیلئے کوئی کثر اٹھا نہ رکھے ہوئے ہے انصاف کا بول بالا اور کرپشن کرنے والوں کا کڑا محاسبہ جاری رہے گا ملکی دولت لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں انہیں منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا کرپشن اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے بد عنوانی سے پا ک پاکستان پی ٹی آئی کا عزم ہے وزیر اعظم عمران خان نے کرپٹ عناصر کی احتساب سے بچنے کی تمام کوششوں پر پانی پھیر دیا ہے۔
ملکی دولت لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں :چوہدری فیض الرسول
Nov 21, 2021