ونٹر کلب کرکٹ لیگ: کمپیکٹ کلب اور کریسنٹ حاصل پور نے میچز جیت لیے
بہاولپور(خبر نگار) پی سی بی ونٹر کلب کرکٹ لیگ دومیچ کھیلے گئے پہلا میچ کمپیکٹ کلب اور دی ویرئر کلب کلب کے درمیان کھیلا گیا کمپیکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہو ئے 39اوور زمیں 264رنز بنا ئے۔ جواب میں دی ویرئر ز کلب نے 28اوورزمیں 145رنز بنائے ۔ اس طرح یہ میچ کمپیکٹ کلب نے 99رنز سے جیت لیا۔ دوسرا میچ سٹیگ کلب اور کریسنٹ کلب حاصل پور کے درمیان کھیلا گیا کریسنٹ کلب نے تمام کھلاڑیوں کے آئوٹ ہو نے پر 182رنز بنا ئے احسان اللہ اور وسیم عباس نے 30,30رنز بنائے ۔جواب میں سٹیگ کلب کی ساری ٹیم 26.3اوور زمیں 119رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ اس طرح یہ میچ کریسنٹ کلب حاصل پورنے 63رنز سے جیت لیا ۔