ہفتہ شان رحمت اللعالمین کے سلسلے میں آج لاہور میں داتا دربار پر محفل سماع ہوگی
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبے بھر میں جاری ہفتہ شان رحمت اللعالمین کے سلسلے میں آج لاہور میں داتا دربار پر محفل سماع ہوگی جبکہ ڈی ایس پی ماڈل ٹاؤن کے زیراہتمام مقابلہ نعت خوانی بھی ہوگا- لاہورڈویژن کے ضلع قصورمیں میونسپل کمیٹی کے زیراہتمام سیرت النبی کانفرنس منعقد ہوگی جبکہ محکمہ اوقاف دربار بابابلھے شاہ میں محفل میلاد منعقد کرے گا- محکمہ صحت کے زیراہتمام کوٹ راداکشن میں سیرت کانفرنس منعقد ہوگی- ضلع ننکانہ صاحب میں خواتین کا مقابلہ حسن قرات ہوگا-خانیوال میں دن گیارہ بجے سیرت کانفرنس منعقد ہوگی -ضلع وہاڑی میں سیرت کے موضوع پر میونسپل کمیٹی وہاڑی میں کتاب میلہ منعقد ہوگااور ضلع بھر کے کالجز میں اسوہ حسنہ پر لیکچرہوں گے- میونسپل کمیٹی ہال میلسی میں دن گیارہ بجے علماء مشائخ کانفرنس ہوگی- لودھراں میں حسن قرات کے فائنل مقابلے سکول و کالج ایجوکیشن کے زیراہتمام ہوں گے- بہاولپور ڈویژن میں ”کی لائبریری“ ڈرنگ سٹیڈیم میں سیرت کانفرنس دن گیارہ بجے منعقد ہوگی جبکہ شہر کے سکولوں میں حسن قرات، کوئزاور تقریری مقابلے بھی منعقد ہوں گے- رحیم یار خان میں آج علماء مشائخ کانفرنس اور خطاطی کی نمائش ہوگی-ضلع فیصل آباد میں میٹروپولیٹن کارپوریشن ہال میں صبح دس بجے تقریری اور کوئز مقابلے ہوں گے- جھنگ میں صنعت زار میں صبح دس بجے محفل میلاد ہوگی جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں مقابلہ نعت خوانی ہوگا- ساہیوال میں نعتیہ مشاعرہ،اوکاڑہ میں سیمینارجبکہ پاکپتن شریف میں سیرت النبی کانفرنس ہوگی-سرگودھا میں آج ڈی جی پی ایچ اے کے زیراہتمام کمپنی باغ میں فلاور اینڈ لائٹ شو منعقد ہوگا- مظفرگڑھ میں آج پریس کلب میں سیرت کانفرنس منعقد ہوگی- مظفرگڑھ کی تحصیلوں علی پور اور کوٹ ادوو میں بھی ہفتہ شان رحمت اللعالمین کے سلسلے میں تقاریب ہوں گی-ڈی جی خان میں آج تعمیر نو اکیڈمی میں نعت خوانی کا مقابلہ ہوگا جبکہ لیہ میں جامع مسجد شاہ حبیب میں سیرت النبی کانفرنس ہوگی-ڈی جی خان میں آج خواتین کی سیرت النبی کانفرنس منعقد ہوگی،یہ کانفرنس صنعت زار میں منعقد ہوگی-راولپنڈی میں بھی آج ضلعی ہیڈ کوارٹرسمیت ٹیکسلا، واہ کینٹ اور کہوٹہ میں ہفتہ رواں کے سلسلے میں متعدد تقاریب ہوں گی-