30نومبر کا جلسہ حکمرانوں سے نجات کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا:جمیل احمد نورانی
شجاع آباد (نامہ نگار)30نومبر کا جلسہ حکمرانوں سے نجات کیلئے میل ثابت ہو گا:جمیل احمد نورانی ۔ پیپلزپارٹی علماء و مشائخ ونگ جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری جمیل احمد نورانی نے کہا ہے کہ 30 نومبر کو قاسم باغ سٹیڈیم میں پیپلزپارٹی کا یوم تاسیس بھرپور انداز سے منایا جائے گا۔ جلسہ نااہل سلیکٹڈ حکمرانوں سے نجات کے لیے سنگ میل ثابت ہو گا۔ حکومت پی ڈی ایم کی تحریک سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے۔