گوجرانوالہ‘حافظ آباد‘نوشہرہ میں تقریری مقابلے‘ سیرت النبیؐ اور بین المذاہب کانفرنس
گوجرانوالہ+حافظ آباد+نوشہرہ ورکاں(نمائندہ خصوصی+نمائندگان نوائے وقت) گوجرانوالہ‘حافظ آبادمیں تقریری مقابلے‘ سیرت النبیؐ اور بین المذاہب کانفرنس۔سردار سریندر سنگھ، مسیحی پاسٹرز اور پادری شریف عالم ودیگر کی شرکت‘پولیس ‘نعت خواں ‘طلبہ نے گلہائے عقیدت پیش کئے۔ڈپٹی کمشنرسہیل اشرف نے کہا کہ مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی کی ہر گز برداشت نہیں۔آرپی اوریاض نذیر گاڑا نے کہا کہ نوجوان نسل کو آقا کریم ؐ کے اسوہ حسنہ پرعمل کریں۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں ہفتہ شان رحمتہ اللعالمین شایان شان طریقے سے منایا جا رہا ہے ۔ گرودوارہ روہڑی صاحب کے ہیڈ گرنتھی سردار سریندر سنگھ، مسیحی پاسٹرز اور پادری شریف عالم سمیت دیگر کی خصوصی شرکت کانفرنس میں ڈپٹی کمشنر سہیل اشرف، سی پی او سرفراز احمد فلکی، چیر مین اتحاد بین المذاھب کمیٹی قاری سلیم زاہد، علماء اکرام و دیگرشر یک تھے۔ ریجن پولیس کے زیراہتمام آر پی او آفس میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا محفل میلاد میں پولیس ملازمین اور دیگر نے حسن قرات اور بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کئے اس موقع پرریجنل پولیس آفیسر ریاض نذیر گاڑا ،ایس ایس پی ریجنل انوسٹی گیشن برانچ عبدالقیوم گوندل ،چیف ٹریفک آفیسر محمد آصف صدیق و دیگر افسران اور شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ شان رحمت اللعالمین منانا ہر عاشق رسول کے ایمان کا حصہ ہے ،ان خیالا ت کا اظہارسینئرممبر آپٹیکل اسوسی ایشن گوجرانوالہ سماجی شخصیت حاجی رمضان گجر نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ امیرجماعت رضائے مصطفے پاکستان صاحبزادہ محمد دائودرضوی نے کہا ہے کہ عشق رسول ﷺ بہت بڑاسرمایہ ہے ۔حافظ آباد میں حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ زکوۃ و عشر کے زیر اہتمام محفل میلاد النبی ؐ کا انعقاد کیا گیا ۔