گندم کی بھر پور پیداوار کیلئے منظور شدہ بیج استعمال کریں: چودھری لطیف اللہ
ہارون آباد (نامہ نگار) ہارون آباد میں امسال ایک لاکھ 78ہزار ایکٹر پر گندم کاشت کی جائیگی ، کاشتکار گندم کی بھر پور پیداوار کیلئے حکومت کے منظور شدہ بیج استعمال کرے،70فیصد گندم کی کاشت مکمل ہو گئی ہے ،ان خیالات کااظہار چودھری لطیف اللہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت(توسیع) ہارون آباد نے کیا ، انہوں نے کہا کہ امسال ہارون آباد تحصیل بھر میں70فیصد کاشت مکمل ہو گئی باقی ماندہ30فیصد دسمبر تک ان شاء اللہ مکمل ہو جائیگی، بروقت کاشت اور متوازن کھاد سے گندم کی بہترین پیداوار ممکن ہے ،گندم کی بہترین پیداوار حاصل کرنے کیلئے وقت پر کاشت مکمل کر لیں ، کاشتکار گندم کی بھر پور پیداوار کیلئے دسمبر کے مہینے میں کاشت کی صورت میں وہ منظور شدہ بیجوں کا استعمال کرتے ہوئے فصل کو بیماریوں سے بچاؤ کیلئے بیج کو زہر لگا کر کاشت کریں۔