ملک بھر میں سیرت النبی ؐکانفرنسز کا انعقاد خوش آئند ہے :رانا وحید احمد
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری وٹکٹ ہولڈرصوبائی اسمبلی رانا وحید احمد خاں آف سچا سودا نے کہا ہے کہ ملک بھر میں سرکاری سطح پر ہفتہ شان رحمت اللعالمین منانے کا اعلان اور سیرت النبی ؐکانفرنسز کا انعقاد خوش آئند ہے ،دنیا و آخرت میں کامیابی کیلئے کتاب و سنت سے ہر صورت رہنمائی لینا ہوگی،اپنے ایک بیان میں رانا وحید احمد خاں نے کہا کہ یہود و ہنود کی طرف سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور نمائش نہایت دلخراش ہے۔