بدترین مہنگائی سے عوام کی زندگیاں اجیرن ہوچکیں:ذیشان پرویز
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی )مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویز نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کی لڑائی سے سارا نقصا ن عوام اور چھوٹے تاجروں کا ہورہا ہے اس لڑائی کی ذمہ دار حکومت ہے جو مذاکرات کرنیکی بجائے اپوزیشن کو سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بناکر ملک میں انارگی پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے بدترین مہنگائی ،بیروزگاری ،بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ ،اشیاء خوردونوش کی قیمتوںمیں اضافہ سے عوام کی زندگیاں اجیرن ہوچکی ہیں ان خیالات کااظہارانہوںنے یہاں مرکزی انجمن تاجران کے سینئر وائس چیئرمین احمدخورشید چودھری کی اقامت گاہ پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ملک پرویز اقبال ،رانا محمداشرف خان ،محمد رفیق بٹالوی ، ملک یوسف ، شیخ عظیم جاوید، فاروق احمد شیخ ،میاںسعید ،حسن رضا پاشا، چودھری امیر حسین ،رانا ریاض احمد ،میاں عبدالرشید ودیگربھی موجودتھے۔