چین نے کہا ہے کہ تائیوان چین سے اپنی آزادی کے بارے میں بیانات جاری کرکے تباہی کو دعوت دے رہا ہے ۔
تائیوان کے امور کے بارے میں چین کے دفتر نے ایک بیان میں کہاکہ آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے علاقے صرف چین کے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ تائیوان کی آزادی خارج ازامکان ہے اور چین کے لوگ اپنے تائیوانی ہم وطنوں کے ساتھ مل کر اس کی مخالفت کریںگے ۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب تائیوان کے آئندہ صدارتی انتخابات کی امیدوار TSAI ING WEN نے کہاکہ وہ جزیرے کی آزادی کیلئے کام کررہی ہیں۔