وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

وزیراعظم عمران اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں باہمی امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا۔وزیراعظم ہائوس کے ترجمان کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں خطے کے امور پر بالخصوص بات ہوئی۔ وزیراعظم نے کہاکہ افغانستان میں 2مغربی پروفیسرز کی بازیابی انتہائی مثبت ہے۔ پاکستان کو خوشی ہے کہ مغوی اب آزاد اور محفوظ ہیں۔ امریکی صدر نے ان پروفیسر کی رہائی میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے مثبت پیشرفت میں تعاون پر وزیراعظم عمران کا شکریہ ادا کیا ۔ وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ پاکستان افغان امن عمل کے حوالے سے پرعزم ہے ۔ دونوں رہنمائوں نے مشترکہ کامیابی کیلئے مل کر کام جاری رکھنے کا عزم کیا۔وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے بھی صدر ٹرمپ کو آگاہ کیا اور کہاکہ امریکی صدر مقبوضہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے کاوشیں جاری رکھیں۔ دونوں رہنمائوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیاکہ دونوں آپس میں تعاون جاری رکھیں گے اور قریبی رابطہ بھی جاری رکھا جائے گا۔