پنجاب میں اسموگ کی صورتحال برقرار ,اسکولوں میں چھٹی کا اعلان

پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ کی صورتحال برقرار ہے، جس کے باعث محکمہ تعلیم نےکل (جمعہ) لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد کے اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا۔ چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ 22 نومبر بروز جمعہ لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں اسموگ کی وجہ سے سرکاری اور نجی اسکول بند رہیں گے۔