چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے یہاں عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ ملپاس سے ملاقات کی، انہوں نے اہم شعبوں میں ورلڈ بینک کے ساتھ گہرے تعاون کی خواہش کا اظہار کیا اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے چین کے وزیر اعظم لی نے کہاکہ عالمی بینک عالمگیر سطح کا ایک اہم کثیر الملکی ترقیاتی ادارہ ہے اور چین بینک کے ساتھ اپنے بڑھتے ہوئے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور بینک کے ساتھ اہم شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کیلئے تیار ہے جن میں مالی اور دانشورانہ تعاون کے ذریعے ماحول کا تحفظ ،غربت میں کمی اور حیاتیاتی ترقی شامل ہے ۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024