ای بی ایم پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ‘عقیل خان سیمی فائنل میں پہنچ گئے
لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) ای بی ایم پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ کے تیسرے دن مینز سنگلز کوارٹرفائنلزمیں اپ سیٹ‘ حذیفہ عبدالرحمان نے احمد چودھری کو ہرا دیا۔ عقیل خان نے ہیرا عاشق کو، مدثر مرتضیٰ نے یوسف خلیل کو، مزمل مرتضی نے محمد شعیب کو ہرایا۔ لیڈیز سنگلز کے کوارٹرفائنلز میں سارہ منصور نے شمزہ دراب کو، مہک کھوکھر نے نور ملک کو، اوشنا سہیل نے ایشا جواد کو، سارہ محبوب نے زارا سلمان کو ہرا دیا۔ انڈر18 پری کوارٹرفائنلز میں بلال عاصم نے کاشان عمر کو، فیضان شاہد نے اشیش کمار کو، حامد اسرار نے حارث واہلہ کو، پربات کمار نے نعلین عباس کو، سمی زیب نے زین چودھری کو، افعام رانا نے توحید اویس کوہرا دیا۔