تین روزہ سپورٹس میلہ کل سے کالا شاہ کاکو میں شروع ہوگا
لاہور(سپورٹس رپورٹر+سپورٹس رپورٹر) ایس اے گروپ کے دس سال مکمل ہونے پر ایس اے گارڈن اور ایگری ٹورازم کے اشتراک سے تین روزہ سپورٹس میلہ کل سے کالا شاہ کاکو میں شروع ہوگا۔ کھیلوں کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ورلڈ سنوکر چیمپئن محمد آصف ہونگے ۔ محمد آصف اور سابق عالمی نمبر ون محمد یوسف کے درمیان نمائشی میچ بھی ہوگا۔ اس بات کا اعلان چیئرمین ایگری ٹورازم پاکستان بابر راجہ، ڈائریکٹر مارکیٹنگ ایس اے گارڈن نعمان احمد باجوہ اور پروسنوکر ایسوسی ایشن کے شعیب احمد نے پریس کافنرنس کرتے ہوئے کیا۔ تین روزہ سپورٹس میلہ میں ٹینٹ پیگنگ، شو جمپنگ، ہارس ریسنگ، مکس مارشل آرٹس، میراتھن ریس، سنوکر، موٹر کراس ریس، کبڈی، میوزک کنسرٹ، کذز فن رائیڈز، ہارس رائیڈز، کیمل رائیڈز، اوسٹرچ رائیڈ، زور سفاری، ہاٹ ائر بلون شو، جگلرز اور فیس پینٹنگ اور فوڈ سٹال کے مقابلے شامل ہیں۔ نعمان باجوہ کا کہنا تھا کہ مقابلوں میں انٹرنیشنل اور نیشنل کھلاڑیوں کی بڑی تعدادایکشن میں دکھائی دیگی۔پروسنوکر کے شعیب احمد کا کہنا تھا کہ محمد آصف اور محمد یوسف کو لیموزن گاڑیوں میں بیٹھا کر لایا جائیگا۔ محمد آصف پریس کانفرنس بھی کرینگے۔ ایگری ٹورازم پاکستان کے چیئرمین بابر راجہ کا کہنا تھا کہ ایگری ٹورازم کے دریعے کھیلوں کی پروموشن کیلئے کام کیا جا رہا ہے۔