’’الحمرا لائیو ‘‘ پروگرام کو مہینے میں تین بار کرانے کا اعلان
لاہو(کلچرل رپورٹر) الحمرا کلچرل کمپلیکس میں ’’الحمرا لائیو‘‘ کے تحت مواقع سے بھرپور پروگرام پیش کیا گیا۔ ٹیلنٹ کے فروغ کے اس پروگرام میںالحمرااکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے باصلاحیت آرٹسٹوں کی زبردست پرفارم کیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرااطہر علی خان نے اس ٹیلنٹ کے فروغ کے اس پروگرام کو مہینے میں تین بار کروانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے پروگرامز سے نوجوانوں ک اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔پروگرام میں کسی نے غزل پیش کی تو کسی نے فوک سے حاضرین کو متاثر کیا،اکیڈمی کے گلوکاروں نے ٹھمری، گیت، صوفیانہ کلام پر بھی خود کو آزمایا اور داد سمیٹی۔