6آئی ٹی سروسز کا افتتاح، سپریم کورٹ نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ آف پاکستان نے ٹیکنالوجی کے حوالے سے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا، سپریم کورٹ نے 6 نئی آئی ٹی سروسز متعارف کروا دیں۔ بدھ کو چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے سپریم کورٹ میں آئی ٹی کی نئی سروسز کا افتتاح کر دیا، نئی سروسزز میں موبائل ایپ، کال سینٹر، جوڈیشل ایسٹا کوڈ شامل ہیں، سپریم کورٹ کی پانچ عدالتوں کو ویڈیو لنک سے منسلک، ویب سائیٹ کو صارفین کے لیے اپ گریڈ کر دیا گیا، ججز اور وکلاء کی سہولت کیلئے آن لائن ریسرچ سینٹر کو مزید بہتر کر دیا گیا، تمام سروسز نادرا کی معاونت سے فراہم کی گئی ہیں۔ ویب سائٹ اور ایپ کی لانچنگ سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس مشیر عالم نے کہاکہ موبائل ایپ کی لانچنگ ایک اور سنگ میل ہے، ویب سائٹ اور ایپ سے سائلین اپنے مقدمات سے متعلق معلومات گھر بیٹھے حاصل کر سکیں گے۔ اطلاعات تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے کال سینٹر بھی قائم کیا گیا ہے۔