حضرت میراں حسین زنجانیؒ کے عرس کی تقریبات کل شروع ہونگی
لاہور (پ ر) حضرت میراں حسین زنجانیؒ کے 1011 ویں تین روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز کل سجادہ نشین سید ادریس شاہ زنجانیؒ کی زیر صدارت ہوگا کل غسل مزار کی تقریب میں صوبائی وزیر اوقاف مہمان خصوصی ہونگے ہفتہ کو چراغاں اور اتوار کو محفل حمدو نعت ہوگی تقریبات میں علامہ عارف سیالوی سید مصطفیٰ اشرف رضوی سید ہاشم علی شاہ زنجانی سید فاخر محمد زنجانی خطیب داتا صاحب رمضان سیالوی پیر سید ناظم شاہ اور دیگرشرکت کرینگے ۔