عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جذبہ صدیقی سے سرشار ہونے کی ضرورت ہے:مولانا عزیز الرحمن
لاہور(خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت یونٹ راوی روڈ کے زیر اہتمام 30نومبر کو ہونیوالی سالانہ ختم نبوت کانفرنس راوی روڈ کی تیاری کے سلسلے میںمختلف مقامات پر خطاب کرتے ہوئے مجلس کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیزالرحمن، مولانا عبدالنعیم ، حامد بلوچ نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ ہرمسلمان کی ذمہ داری اورمذہبی فریضہ ہے ۔