فیروزوالہ :چوری و ڈکیتی کی وارداتیں شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم
فیروزوالہ (نامہ نگار)لاہور شرقپور روڈ پر اٹاری کے قریب ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر تاجر شیخ ندیم یوسف سے دو لاکھ 35ہزار روپے لوٹ لئے۔ڈاکووں نے بینک سے رقم لے کر آنے والے شہری ارسلان بٹ سے نقدی چھین لی۔ ڈاکووں نے نجی موبائل کمپنی کے سیل مین محمد شہباز سے ایک لاکھ 93ہزار کی نقدی چھین لی ۔