نیویارک : بین الاقوامی محاذپر پاکستان کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی ہے ۔ پاکستان کی جانب سےحق خود ارادیت سے متعلق پیش کی جانے والی قرار داد اتفاق رائے سے منظور کر لی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی تیسری کمیٹی نے پاکستان کی جانب سے حق خود ارادیت کی پیش کی جانے والی قرارداد منظور کر لی ۔ قرارداد پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیر اکرم نے پیش کی۔ منیر اکرم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا پراپیگنڈا اب بے نقاب ہورہا ہے ۔ پاکستان کی جانب سے حق خود ارادیت کی پیش کی جانے والی قرارداد کی حمایت 81 ممالک نے کی۔
پاکستان کی جانب سے پیش کی جانے والی قرار داد نو آبادیاتی تسلط، بیرونی قبضے اور غیر قانونی جارحیت کا شکار تمام لوگوں کو حق خودارادیت کا حق دینے کا مطالبہ کرتی ہے۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے والےعوام کی ہر ممکن مدد کرنا عالمی برادری کی اولین ذمہ داری ہے،کوئی بھی ملک جارحیت ، کرفیوز اور غیر قانونی پابندیاں لگا کر مقبوضہ علاقوں میں عوام کا حق خودارادیت غصب نہیں کر سکتا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کے مطابق جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کی کئی قراردادیں مقبوضہ علاقوں کے عوام کا ان کا حق خودارادیت دیتی ہیں اورحق خودارادیت اقوام متحدہ کے چارٹر اور مروجہ بین القوامی قوانین میں ایک رہنما اصول کی حیثیت رکھتا ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024