شام کے صوبے ادلب میں سرکاری فوج کے زمینی اورفضائی حملوں میں دس بچوں سمیت کم ازکم اکیس شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔
شام کے انسانی حقوق کے ادارے نے بتایا کہ سرکاری فوج کی طرف سے فائرکیاگیاایک میزائل ترکی کی سرحد کے قریب گائوںQah کے نواحی علاقے میں نقل مکانی کرنے والے افراد کے ایک عارضی کیمپ پرجاگراجس سے متعددافرادہلاک ہوگئے۔ادھرروس کے ایک جنگی طیارے نے بھی ادلب کے جنوبی قصبے Maaret al-Numan کو نشانہ بنایا جس میں چاربچوں سمیت چھ افرادہلاک ہوگئے۔