پاکستان اور آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں،صدر مسعود
اسلام آباد(نوائے وقت رپور ٹ) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور آزادکشمیر میں معاشی سرگرمیوں اور ابھرتی ہوئی مڈل کلاس کی وجہ سے ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لئے سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع میسر ہیں۔ صدر نے ان خیالات کا اظہار ہسپانوی سرمایہ کاروں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ جنہوںنے جموں وکشمیر ہائوس اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت روزے مینول کا سٹیلینومینجر فرینچائز اوپریشنز، کا نڈس سپین اور پاکستانی نژاد ہسپانوی سرمایہ کار چوہدری امانت حسین نے کی۔ ملاقات کے دوران وفد نے صدر کو کانڈس (جو ہسپانیہ کی ایک بڑی اوپریشن تنظیم ہے) کے اوپریشنزکے بارے میں تفصیلاً بتایا۔ وفد نے پاکستان بھر میں کانڈلس رینٹیل سٹور کی فرینجازئز کھولنے اور آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ صدر نے وفد کو خوش آمدید کہا اور ان کی پاکستان اور آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کی تجویز کا خیر مقدم کیا ہے۔ میں مزید بہتری لانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔