بجلی چوری کے تین واقعات ،ایک ملزم پکڑا گیا،مقدمات درج
اسلام آباد( نامہ نگار)آئیسکو نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے تین بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جن کے خلاف مقدمات درج کرا دیئے گئے۔ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ایکسیئن ویسٹریج لال زادہ کی ہدایت پر لائن لاسز کو کنٹرول اوربجلی چوری کی روک تھام کیلئے تمام سب ڈویژن کے عملے نے اپنے علاقوں میں بجلی چوری روکنے کیلئے موئثراقدامات شروع کر دیئے ہیں۔ایس ڈی او سہام سب ڈویژن محمد جہانگیر سلیم نے چاکرہ میں گشت کے دوران تین بجلی چوروں کو پکڑلیا۔ محمد صدیق سکنہ نئی آبادی کنڈہ ڈال کر بجلی چوری کر رہا تھاجبکہ غلام عیسیٰ اور رحیم خان کے بجلی میٹر عدم ادائیگی پر کافی عرصہ پہلے اتار لئے گئے تھے لیکن دونوں غیر قانونی طور پرڈائریکٹ تار لگا کر مفت بجلی کے مزے لوٹ رہے تھے۔تینوں ملزمان کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ملزم محمدصدیق کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور دیگر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔